بدین اور تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں ڈینگی وائرس سے مزید4افراد جاں بحق

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین اور تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں ڈینگی وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہوگئے بدین اور تھرپارکر کے سرحدی علاقے کے گاؤں گُرڑاٻہ میں ریٹائرڈ استاد عبدالہادی نہڑیو ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے، جس کے بعد ان کے بھتیجے اور عربی کے استاد شکیل الرحمن نہڑیو بھی دم توڑ گئے10 دن کے دوران 4 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کے باوجود محکمہ صحت متحرک نہ ہوسکا تفصیل کے مطابق بدین اور تھر ضلع کی سرحدی پٹی کے ساتھ تھرپارکر کے تعلقہ کلوئی اور تعلقہ ڈیپلو کے علاقوں میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے بے شمار چھوٹے بچے اور بڑے افراد اس موذی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں سندھ حکومت، صوبائی محکمہ صحت اور بدین و تھرپارکر کے لیے مقررہ صحت انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے جند روز قبل گاؤں گُرڑاٻہ میں ریٹائرڈ استاد عبدالہادی نہڑیو ک…



