اوکاڑہ،سالانہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ نگرانی سالانہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ڈی پی او اوکاڑہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک اور جذبے کو سراہا باڈی بلڈنگ اور بیڈ منٹن سنگل مقابلوں میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ نے فرسٹ پوزیشن ، بیڈمنٹن ڈبل مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پاکپتن فرسٹ جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ساہیوال نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ڈی ایس پی صدر سرکل نے ونرز ٹیم کو ٹرافی پیش کی، جبکہ مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اوکاڑہ پولیس نہ صرف قانون کے نفاذ میں بلکہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں بھی پیش پیش ہے



