ایران امریکہ ممکنہ ڈیل کے اثرات، سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ایران امریکہ متوقع ڈیل کے باعث دو دن میں فی تولہ سونا 19 ہزار روپے جبکہ فی اونس 190 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 78 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 744 ڈالر کا ہوگیا ہے۔


