ماتلی میں ’’معرکۂ حق‘‘ ریلی، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

ماتلی (رپورٹ /ایم آر گدی/جانوڈاٹ پی کے) ماتلی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ماتلی حاجی رضوان احمد قائم خانی اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے “معرکۂ حق” اور پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُروقار اور ولولہ انگیز ریلی نکالی گئی جس میں میونسپل کونسلرز، تاجر برادری کے رہنماؤں اور شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، قائم خانی ہاؤس سے شروع ہونے والی ریلی شہر کی مرکزی شاہراہوں سے گزرتی ہوئی کلب چوک اور بعد ازاں پریس کلب ماتلی پہنچی جہاں شرکاء نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ اس دوران “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونجتی رہی، ریلی سے چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی، میونسپل کونسلر غلام محی الدین کمبوہ، کرم اللہ نظامانی اور اقلیتی رہنما اشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ نے وطن عزیز کے دفاع میں جس جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قومی وقار کو بلند کیا، مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے جس کے ذریعے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button