سندھ میں شدید گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

ماتلی (رپورٹ/ایم آر گدی/جانو ڈاٹ پی کے) سندھ میں گرمی کی نئی شدید لہر کی پیشگوئی کردی گئی ہے جس کے مطابق 7 سے 11 مئی کے دوران ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح ملک کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی اضلاع سکھر لاڑکانہ اور نواب شاہ ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کی بحالی کے باعث گرمی کی شدت میں جزوی کمی کا امکان ہے کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم صبح اور رات کے اوقات میں نسبتاً بہتر موسم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے دوسری جانب اتحاد میٹرولوجیکل سروس کے مطابق 7 سے 10 مئی کے دوران زیریں سندھ میں سمندری ہوائیں ہلکی سے معتدل رفتار سے چلتی رہیں گی جس کے باعث ساحلی پٹی پر گرمی کی شدت میں کچھ کمی رہنے کا امکان ہے جبکہ ننگرپارکر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم میں جزوی بہتری ریکارڈ کی ہے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں بچوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں#



