پاک چین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز، 52 رکنی چینی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک )پاک چین اقتصادی تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور صنعتی اشتراک کے لیے مشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک چین بزنس کونسل کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار چائنہ کا 52 رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچنا شروع ہو گیا ہے، جو 8 سے 14 مئی تک مختلف شہروں کا دورہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق چینی وفد کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بزنس ٹو بزنس (B2B) معاہدے کرے گا۔ وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، انرجی، انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل اور بلڈنگ میٹیریل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری پر بات چیت کرے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک وہیکل، میڈیکل اور صنعتی آلات کے شعبوں میں بھی اہم معاہدوں کی توقع ہے، جبکہ وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور مختلف چیمبرز آف کامرس سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض ملاقاتوں میں حکومتوں کے درمیان جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں، جبکہ “آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکانومی پروگرام” کے تحت سرمایہ کاری اور فنڈنگ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button