مٹھی میں دلت برادری تھرپارکر کی جانب معرکۂ حق ریلی، شہر کا گشت، نعریبازی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی\ جانوڈاٹ پی کے) بلاول ھائوس ترجمان ایم پی ای سریندر ولاسائی کی ہدایت پر دلت برادری تھرپارکر کے زیرِ اہتمام ایک اہم "معرکۂ حق ریلی” نکالی گئی، جس کا مقصد قومی یکجہتی، حق و سچ کے پیغام کو اجاگر کرنا اور عوامی شعور بیدار کرنا تھا۔ ریلی تحصیل ڈیپلو میں کی گئی بڑی تعداد میں دلت برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی کی سرپرستی اشوک کمار چوھان، طوطارام چوھان، میوارام ساقی، گھنیش کمار اور دیگر لوگوں نے اس میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء قومی جذبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مختلف بینرز و پلے کارڈز اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے لگاۓ فیلڈ مارشل عاصم۔منیر کے منشیات خلاف تحریک کے عزم کو دوہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور ملکی اداروں سے یکجھتے کا اظہار کرتے ہیں، اور یقین دلاتے ہیں جب بھی وطن کو ہماری ضرورت پڑی تو دلت برادری پہلی صف میں کھڑے ہونگے۔
ریلی میں شریک نانکرام سادھومل، ٹیکم میگھواڑ، ٹھاڈھومل، رمیش میگھواڑ، مکیش کمار، چندر کمار، بھگت راھومل، لچھمن، سوائی مل، کیول رام، گلابچند، سریش میوانی اور دیگر شامل تھے۔



