سجاول میں معرکۂ حق کی کامیابی پر سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام شاندار ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول میں معرکۂ حق کی کامیابی پر سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
ریلی کا آغاز مسجد خالد بن ولید سے ہوا جو پبلک پارک تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت حافظ ریاض احمد میمن نے کی جبکہ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
شرکاء نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم ہر وقت تیار ہے اور پاکستان کی افواج نے دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ریلی میں موجود شہریوں نے بھارت کو دیے گئے مؤثر جواب کو سراہتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔



