ٹھٹھہ:ای سی ٹی پاس امیدوار بچیوں کو ایک سال بعد بھی آفر آرڈرز نہ مل سکے

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ) تقریباً ایک سال سے اوپر کا وقت گزر گیا مگر آئی بی اے کا ابھی تک ای سی ٹی (ارلی چائلڈ ہوڈ) پاس بچیوں کو آفر آرڈر نہیں دئے گئے

تقریباً ایک سال سے اوپر کا وقت گزر گیا مگر آئی بی اے کا مشکل ترین ٹیسٹ پاس کرنے والی بچیاں تاحال اپنے مستقبل کے خواب کو پورا ہوتے دیکھنے کو ترس گئیں حکومت سندھ خاص طور پر محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ ابھی تک ای سی ٹی (ارلی چائلڈ ہوڈ) پاس بچیوں کو آفر آرڈر نہیں دے پایا، یہ بچیاں مشکل ترین ٹیسٹ جس کی پاسنگ مارکس 55 فیصد رکھی گئی تھی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ اپنی سست روی کے باعث ابھی تک پاس امیدواروں کو آفر آرڈر جاری نہیں کر پایا جس کی ڈسٹرکٹ وائیز لسٹ بھی لگے ہوئے ایک ماہ سے اوپر ہوگیا سی ایم سندھ مراد علی شاہ صاحب،صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری صاحب اور صوبائی وزیر سید ریاض شاہ شیرازی سے سندھ کی بیٹیوں کی درخواست ہے کہ انہیں سید سردار شاہ صاحب سے آفر آرڈر جاری کرائے جائیں تاکہ وہ مہنگائی کے اس دور میں اپنے مستقبل کے لیے کچھ کر سکیں

مزید خبریں

Back to top button