ممکن ہے اگلے ہفتے چین کے دورے سے پہلے جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ہوجائے:ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل پی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے امریکا ایران کے ساتھ ڈیل کے قریب ہے، پہلے بھی مجھے ایسا محسوس ہوتا رہا ہے اس لیے دیکھنا ہوگا آگے کیا ہوتا ہے، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو فی الحال مذاکرات کیلئے بھیجنے کا امکان نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے اگلے ہفتے چین کے دورے سے پہلے جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ہوجائے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایران اپنا زیادہ افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرے، میرے خیال میں جنگ کے ختم ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں،اگر یہ ختم نہ ہوا تو ہمیں دوبارہ اُن پر شدید بمباری کرنی پڑے گی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس  کے مطابق صدرٹرمپ نے نئی قومی انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی پر دستخط کر دیے،نئی حکمت عملی میں ڈرگ مافیا کے خلاف کاررائیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button