ڈہرکی میں پولیس مقابلے میں جرات کا مظاہرہ کرنےوالے افسروں اور ہلکاروں میں انعامات تقسیم

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ہونے والے مقابلے کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ڈہرکی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران بہادری، جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جس پر ایس ایس پی گھوٹکی نے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

اس موقع پر بہادر اہلکاروں میں مظفر شاہ، اللہ وڈھایو بھٹی، گل گبول، گھرام شر، سلیم سومرو، ماجد ملک، مدن لال، رشید کوبھڑ اور دیگر پولیس جوان شامل تھے، جنہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سے انعامات اور سرٹیفکیٹس وصول کیے۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرائم کے خلاف جنگ میں ایسی بہادری اور فرض شناسی قابلِ تحسین ہے، اور ان اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے پولیس فورس کا مورال مزید بلند ہوگا۔

مقامی شہریوں نے بھی ڈہرکی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button