معرکہ حق کاایک سال مکمل ہونےپرضلعی انتطامہ بدین کی ریلی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)معرکۂ حق، آپریشن "بنیان مرصوص” کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ بدین کی جانب سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے کی ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو چوک تک پہنچی، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور قومی اتحاد کے نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص” کے دوران پاک فوج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قومی حوصلے، اتحاد اور حب الوطنی کی علامت کے طور پر منایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہر وقت اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کو ہر محاذ پر ناکام بنائے گی۔ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے سیکیورٹی اداروں اور عوام کی مشترکہ کاوشیں نہایت اہم ہیں اور ایسی تقریبات قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بناتی ہیں ریلی میں دوران آپریشن "بنیان مرصوص” کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں اور امن و امان کو بحال رکھا گیا۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button