ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ کا بدین کادورہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یعقوب ایک روزہ دورے پر بدین پہنچے، جہاں انہوں نے ضلعی اطلاعات دفتر بدین کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اطلاعات آفیسر سرفراز سموں اور اطلاعات آفیسر عرفان علی جونیجو نے ڈویژنل ڈائریکٹر کو دفتر کی کارکردگی،میڈیا کوریج، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور جاری عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی اطلاعات دفتر بدین کی جانب سے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کے عوام دوست منصوبوں کو پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کا بنیادی مقصد حکومت کے مثبت اقدامات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا کا بہتر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے ذریعے عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر میڈیا سے روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے اور ہر اہم سرکاری سرگرمی کو بروقت اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے تاکہ عوام کو حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل ہو سکے اس موقع پر دفتر کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا گیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات نے ضلعی دفتر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں آخر میں انہوں نے زیرِ تعمیر ضلعی اطلاعات دفتر کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ دفتر کے باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لیے اعلیٰ حکام کو خط لکھا جائے گا تاکہ ضلعی اطلاعات دفتر بدین کا کام جلد مکمل ہو سکے

مزید خبریں

Back to top button