رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی کوششوں کے بعد گجو شھر کی دو ماہ سے بند بجلی بحال کردی گئی

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)ممبر قومی اسمبلی، مواصلات سے متعلق قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز شاہ شیرازی کی ذاتی کوششوں سے گجو شہر کی دو ماہ سے بند بجلی بحال کرا دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں رکن قومی اسمبلیطسید ایاز علی شاہ شیرازی نے گجو شہر کے شہریوں کے ایک وفد کے ساتھ حیسکو چیف حیدرآباد اور ایکسین حیسکو ٹھٹھہ سے شہر کی بجلی کی جلد بحالی کے بارے میں بات چیت کی، جس کے بعد ایس ڈی او حیسکو مکلی کی نگرانی میں حیسکو کے عملے نے سخت گرمی میں سارا دن کام کر کے گجو شہر کی بجلی بحال کر دی۔
گجو شہر کے عوام اور معززین نے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی اور حیسکو چیف حیدرآباد ڈویژن فضل اللہ ڈاہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے سید ایاز علی شیرازی نے اس قہر کی گرمی اور حبس میں گجو شہر کی بجلی بحال کرا کر ہزاروں شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی ہے جس پر ہم سید ایاز علی شاہ شیرازی کے شکر گزار ہیں۔



