میرپورخاص: اینٹی کرپشن کا بڑا کریک ڈاؤن، مختیارکار راشد میئو زمینوں میں مبینہ ہیر پھیر اور جعلی اندراجات پر گرفتار

میرپورخاص (شاھد میمن) کرپشن مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، مختیارکار راشد میئو گرفتار، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کرپٹ، راشی اور فراڈ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا اینٹی کرپشن حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے روینیو ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر، جعلی اندراجات اور شہریوں کی قیمتی املاک پر قبضے کروانے کے الزام میں مختیارکار راشد میئو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ذرائع کے مطابق راشد میئو ایک عرصے سے بااثر لینڈ مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے روینیو کھاتوں میں ردوبدل کرکے متعدد نجی زمینوں پر ناجائز قبضے کروائے جبکہ سرکاری اراضی کو بھی جعلی کاغذات کے ذریعے فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ہائی لیول انکوائری جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر ریکارڈ ٹیمپرنگ، جعلی انتقالات، بوگس انٹریاں اور کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں کے فراڈ کے شواہد سامنے آئے ہیں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی اہم شخصیات اور افسران بھی شکنجے میں آ سکتے ہیں ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ راشد میئو کے مبینہ نیٹ ورک میں بعض بااثر افراد، لینڈ بروکرز اور محکمہ روینیو کے اہلکار بھی شامل رہے ہیں جنہوں نے شہریوں کی زمینوں پر قبضے اور ریکارڈ کی تبدیلی کے ذریعے مبینہ طور پر کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔



