گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں“معرکہ حق” کے عنوان سے پُروقار تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑا میں تقریب بسلسلہ "معرکہ حق” کا انعقاد، کالج کے لائبریری ہال میں "معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔تقریب کے دوران تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے اپنے خیالات کا مدلل اور پُراثر انداز میں اظہار کیا اور معرکۂ حق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر حسن رضا اقبالی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ اساتذۂ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنایا۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔پرنسپل و پروفیسر سردار علی حیدر ڈوگر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل میں حق، سچائی اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

مزید خبریں

Back to top button