اوکاڑہ: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،عیدالاضحیٰ پر صفائی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا عزم

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ سمیت علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی، ضلعی سربراہان نے عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی امور کے بہترین اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام میں عید پر صفائی کو اپنانے کے لیے جمعہ کے خطبات میں خصوصی زور دیں اور عیدالاضحیٰ پر بھائی چارے کی مثالی فضا کو قائم کیا جائے۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ عیدالاضحی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ عید ایام میں بازاروں میں لیڈی پولیس تعینات کی جائے گی۔ علمائے کرام نے کہا کہ اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ عید الاضحیٰ ایثار و قربانی کا نام ہے، ہم انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو اتحاد سے ناکام بنایا جائے گا۔
امن عامہ کے لیے علمائے کرام نے بھرپور تعاون کے یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اختتام پر افواج پاکستان کی مضبوطی اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی



