13 مئی کا بڑا دھماکہ، ‘آپریشن سندور’ اور پی ٹی آئی کے خطرناک گٹھ جوڑ کا پردہ چاک

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی سیاست اور عالمی منظر نامے پر 13 مئی کی تاریخ ایک بڑا بریک تھرو ثابت ہونے والی ہے جس کے تانے بانے ‘آپریشن سندور’ اور پی ٹی آئی کی مبینہ ملک دشمن سرگرمیوں سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 6 مئی کو ‘قلم چھوڑ ہڑتال’ کی کال محض ایک احتجاج نہیں بلکہ ایک گہری سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 6 مئی کی تاریخ وہی ہے جب بھارت نے ‘آپریشن سندور’ کے نام سے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور اب پی ٹی آئی کا اسی تاریخ کو وفاق کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرنا کئی سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ احتجاج کا بظاہر مقصد بجلی اور پانی کے مسائل بتایا جا رہا ہے مگر پسِ پردہ اصل کہانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں اور ان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پاکستان کی سفارت کاری کے بڑے ثمرات سامنے آنے والے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ہنگامی دورہ بیجنگ اور اسلام آباد میں ہونے والی پسِ پردہ مشاورت اس بات کی جانب اشارہ کر رہی ہے کہ 12 یا 13 مئی کو امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بڑے معاہدے کا اعلان ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے اس اہم ثالثی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی بدولت خطے میں مستقل امن کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے موقع پر صوبائی سطح پر ہڑتال کی کال دے کر پاکستان کے امیج کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ دنیا کو یہ تاثر دیا جا سکے کہ ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔
13 مئی کی جادوئی تاریخ، عالمی امن معاہدے اور پی ٹی آئی کے مشکوک کردار کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے گوہر بٹ کا یہ وی لاگ ضرور دیکھیں۔




