ٹھٹھہ حیدرآباد مین نیشنل ھائی وے پچھلے 4\5 گھنٹوں سے بلاک سخت گرمی اور حبس میں بوڑہے، بچے اور عورتیں پریشان انتظامیا غائب

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )ٹھٹھہ حیدرآباد مین نیشنل ھاِئی وے گذشتہ کئی گھنٹوں سے بند تفصیلات کے مطابق جھرک پولیس کی جانب سے ماچھی برادری سے تعلق رکھنے والے شخص ھاشم ولد جمن ماچھی کی گرفتاری کے بعد ماچھی برادری سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی جانب سے صبح 3:00 بجے سے سونڈا کے قریب ڈاڈوری کے مقام پر نیشنل ہائی وے بند کر رکھی ہے، جو ٹھٹہ کو حیدرآباد سے ملاتی ہے۔ دھرنا دینے والوں کا مؤقف ہے کہ ان کے لوگوں کو پولیس نے منشیات کے الزام میں بے گناہ گرفتار کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی بڑا افسر موقع پر نہیں پہنچا یاد رہے کے نیشنل ہائی وے کی بندش کے باعث تقریباً 4 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، جبکہ شدید گرمی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں جن میں بوڑہے بچے اور عورتین شامل ہیں کو شدید گرمی اور حبس میں سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب ضلعی انتظامیا اور متعلقہ علاقہ کے ڈی ایس پی اور ایس ایس پی ٹھٹھہ خرگوش کی نیند میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button