متحدہ عرب امارات پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل، خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہاز پر میزائل داغنے اور متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر حملوں کے بعد عالمی منڈیوں میں پہلے سے موجود تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت ساڑھے 5 ڈالر کے اضافے سے 113.72 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 3 اعشاریہ 30 ڈالر کے اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔ یو اے ای مربن کروڈ بھی 2.74 ڈالر فی بیرل کے اضافے سے 106.50 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔



