تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار،بجلی معطل

دیپالپور( وسیم احمد غوری/جانوڈاٹ پی کے)دیپالپور شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار بنا دیا وہیں بجلی کا نظام بھی متاثر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ دوسری جانب بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم بادل کی گرج اور بجلی کی چمک کے باعث خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ ماہرین کے مطابق حالیہ بارش گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جس پر کاشتکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اور خراب فیڈرز کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Back to top button