پاکستان محافظ فورم مٹھی کی نئی باڈی کا اعلان، تعارفی اجلاس میں اہم فیصلے

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان محافظ فورم مٹھی (رجسٹرڈ) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2026 کے لیے تنظیم کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے سارنگ رام کو چیئرمین اور پرکاش کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق دیگر عہدیداران میں سريش کمار (وائس چیئرمین)، دسرت کمار (صدر)، سنیل کمار (سینئر نائب صدر)، لچھپت رائے (نائب صدر)، مینڌرو کاجھروی (جنرل سیکریٹری)، متارو (ڈپٹی جنرل سیکریٹری، ریٹائرڈ فوجی)، سورج کمار (فنانس سیکریٹری)، گووند کمار (انفارمیشن سیکریٹری)، کریم (ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری)، نواز کھوسو (میڈیا کوآرڈینیٹر)، رمیش کمار (آفس سیکریٹری) اور اقبال (جوائنٹ آفس سیکریٹری) شامل ہیں۔
یہ اجلاس 4 مئی 2026 کو شام 5 بجے منعقد ہوا جو رات 7 بجے تک جاری رہا، جس میں تنظیم کی مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکریٹری مینڌرو کاجھروی نے چلائی، جبکہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین سارنگ رام میگھواڑ نے فورم کے منشور، عہدیداران کی ذمہ داریوں، اصولوں اور پابندیوں پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں 6 مئی کو پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
آخر میں راجا سرور نے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، جبکہ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور نعرے بھی لگائے گئے۔



