سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شیرازی سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی ملاقاتیں

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی ایم ایم اے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی ملاقاتیں جاری۔شیرازی ہاؤس مکلی میں قومی اسمبلی کے رکن، مواصلات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے رکن اور فوڈ سیکیورٹی کے سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ کے شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد سمیت مکلی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، گجو شہر کے معززین، تاجروں اور سجاول ضلع کے مختلف شہروں کے تاجروں، شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔
سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کر کے انہیں اپنے درپیش مسائل، شہروں سے متعلق ترقیاتی کاموں اور تاجروں کو درپیش آنے والے مسائل و تکالیف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے موقع پر ہی مختلف محکموں کے افسران سے رابطہ کر کے ہدایات جاری کیں اور سجاول اور ٹھٹھہ ضلع کے شہروں کے شہریوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات دیے۔
یاد رہے کہ سجاول اور ٹھٹھہ ضلع سے تعلق رکھنے والے مختلف شہروں کے شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اپنے مسائل کے لیے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔



