اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچانے والے فائر فائٹرز کا آج دن منایا جا رہا ہے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں اور مال بچانے والے فائر فائٹرز کا آج پاکستان سمیت دنیا بھر دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگی کی بھی پرواہ نہ کی، کراچی میں قیام پاکستان کے بعد 1955ء میں ریسکیو آپریشن کے دوران پہلا فائر فائٹر شہید ہوا تھا اور اب تک شہر میں 36 فائر فائٹرز نے شہریوں کی جانیں اور مال بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

چیف فائر آفیسر، کے ایم سی سٹیشن فائر آفیسر محمد شفیق نے 1992ء اور رضاکار محمد نصیر نے 2007ء میں فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کیں، شہید محمد شفیق کا بھائی اور محمد نصیر کا بیٹا آج کے ایم سی فائر بریگیڈ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے وہ ہر وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے گنجان آباد شہر کراچی میں کم فائر سٹیشن، فائر ٹینڈرز اور محدود افرادی قوت کے باوجود فائر فائٹرز اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button