لاہور:غالب مارکیٹ میں سلنڈروں سے بھرا ٹرک لوٹنے والے3 ملزمان گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ سے تین ملزمان کے  گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک لوٹنے کے واقعہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کےمطابق فریقین میں لین دین کا معاملہ چل رہا تھا، ملزمان نے مل کر زبردستی فریق اول کا سلنڈروں سے بھرا ٹرک اپنے اڈے پر اتروا لیا تھا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واردات دو روز قبل گلبرگ کے علاقے میں ہوئی۔ ملزم ساجد، ساحل اور حمزہ کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button