وزیر اعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لانے کی ہدایت
گھریلو صارفین کیلئے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس،وزیراعظم کی بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی لانے کی ہدایت۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات لیے جائیں،صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.
وزیراعظم کی ملک میں توانائی کی کمی پورا کرنے کے لئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت



