12سال سےزائد عمر کے عازمین کو حج کی اجازت،سعودی عرب نے پرانی پالیسی بحال کردی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب نے حج کیلئے عمر کی نئی پابندی نافذ کردی ہے،12سال سےزائد عمر کے عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔
۔ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نئی سعودی پالیسی کے مطابق اب3 مئی2026 سے12سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، اس پابندی کے نفاذ کے بعد12سال سے کم عمر تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔ترجمان پی اے اے کے مطابق 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمین حج سعودی عرب سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔
سعودی حکومت نے نئی حج پالیسی سے متاثرہ تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔سعودی امیگریشن حکام نے تمام ائیرپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ15سال سے کم عمر عازمین کو ائیرپورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا جائے۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے نئی سعودی ہدایات کے بعد 3 مئی 2026 سے 15سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی، سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔



