مزارِ اقبال پر ’’معرکۂ حق‘‘کی مناسبت سے پروقار تقریب، قومی یکجہتی اور فکرِ اقبال کو خراجِ تحسین

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی ،جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
راحت فتح علی خان نے "لب پہ آتی ہےدعا” سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا، مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نےحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کےطلباء نےکلامِ اقبال پیش کر کےمحفل کوگرما دیا۔
میمونہ ساجد نے”ہرلحظہ ہےمومن کی نئی آن نئی شان” پیش کر کے داد سمیٹی، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
شرکاء میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر نے شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔
مقررین نےعلامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اوردو قومی نظریے کو اجاگر کیا، معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا گیا، شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں قومی یکجہتی،نظریۂ پاکستان اورحب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا گیا، مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیےمشعلِ راہ قرار دیا۔
اس پروقار تقریب کےاختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



