کراچی:گاڑی روکنے پر خاتون پولیس آفسر کا بیٹا آپے سے باہر،اہلکارکا گریبان پکڑلیا،گالم گلوچ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کےدوران گاڑی روکنے پرخاتون پولیس افسرکا بیٹا آپے سےباہرہوگیا،خاتون پولیس افسرکے بیٹے نے سنیپ چیکنگ پرمامورپولیس افسرکا گریبان پکڑلیا ساتھ گالیاں بھی بکتا رہا واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو واقعے کی فوری اورجامع تحقیقات کی ہدایات جاری کردیں۔طاقت کے نشے میں چور خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے مبینہ طور پر گاڑی پر پولیس لائٹس اورپولیس کی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔
Son of Woman Police Threatens Policeman in Karachi #Karachi #Police pic.twitter.com/HtMMN9kubR
— Shehzad Qureshi (@ShehxadGulHasen) May 1, 2026
خاتون آفسر کے بیٹے کی گاڑی میں2پرائیوٹ گارڈ بھی موجود تھے،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں خاتون افسر کے بیٹے کو پولیس افسرسےجھگڑا کرتے دیکھاجسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پرجعلی نمبر پلیٹ لگانے کا ذکرکیا گیا۔پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی وائرل ویڈیو پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا ہے ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ کو واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بعد ازاں کراچی پولیس نے خاتون پولیس افسر کے بیٹے کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔
رپورٹس کے مطابق نئی ویڈیو نوجوان خبیب کے والد کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جس میں واقعے کی مختلف صورتحال دکھائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ خبیب کو قیوم آباد چوکی کے انچارج پولیس افسر شازان شکیل نے روکا تھا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر شازان شکیل اور گاڑی میں سوار افراد ایکدوسرے سے سخت جملوں کا تبادلہ کر رہے ہیں،تاہم بعض لمحات میں دونوں جانب سے بات چیت کو بہتر رکھنے کی کوشش بھی کی گئی۔مزید بتایا گیا کہ پولیس افسر نے گاڑی کا دروازہ پکڑ کر کھینچا اور چابی نکالنے کی کوشش کی۔



