دیپال پور:حجرہ شاہ مقیم میں نیامت مسیح نے اسلام قبول کر لیا نیا نام عبد الرحمن رکھا گیا

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم کے مین بازار کی منور مسجد میں بعد نماز مغرب نیامت مسیح نے اسلام قبول کر لیا مولانا اکبر صاحب نے اس کا نیا نام عبد الرحمن رکھ دیا مسجد میں اھل اسلام کی کثیر تعداد نے روح پرور نظارے کو دیکھا اور مسلمان بھائیوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے عبد الرحمن کو مالائیں پہنائی پھول اور مبارک بادیں پیش کیں اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں صحافیوں سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی



