اسرائیل کی ایٹمی حملے کی دھمکیاں،پاکستان کا جوابی وار،جے ایف17تھنڈر طیاروں کی اسرائیلی سرحد کے قریب گھن گرج
پاکستان کا شاہین میزائل صرف9میں اسرائیل پر

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)اسرائیل کی جانب سے ایران کے بعد اب پاکستان کی ایٹمی طاقت کو براہ راست چیلنج کرنے اور تباہ کرنے کی خطرناک منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے جس کے بعد خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔ سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دانشوروں اور حکومتی وزراء کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنائیں گے، جس پر پاکستان نے خاموش رہنے کے بجائے کرارا جواب دے دیا ہے۔ سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اسرائیلی سرحد کے محض چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر پروازیں کر کے دشمن کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کا انجام عبرتناک ہوگا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری میزائل صرف9منٹ میں تل ابیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کو مدافعت کا موقع بھی نہیں ملے گا۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات نہ چل رہے ہوتے تو ترک فوج اب تک اسرائیل میں داخل ہو چکی ہوتی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندر ڈرون حملوں اور ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خوابوں کو احمقوں کی جنت قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام فول پروف سیکیورٹی میں ہے جسے چھونا ناممکن ہے۔ پاکستان کی اس جوابی حکمت عملی اور جے ایف 17 طیاروں کی حالیہ نقل و حرکت نے اسرائیلی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ایران کی طرح محض دفاع تک محدود نہیں رہے گا بلکہ حملہ آور کی زبان کاٹنے کی مکمل قوت رکھتا ہے۔




