دیپال پور: موٹر سائیکل رکشوں کا ٹرک سے تصادم،7 افراد شدید زخمی

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی)پاکپتن روڈ پر 36 جوڑے 5A فور ایل فارم کے قریب دو موٹر سائیکل رکشے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئے ٹریفک حادثہ میں رکشوں پر سوار بچوں عورتوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے زخمیوں میں مقدس دختر سردار (18 سال تقریباً)، شازیہ دختر بشیر (25 سال تقریباً)، ثمینہ زوجہ اصغر (40 سال تقریباً)، شمیم زوجہ بلال (40 سال تقریباً) اور قاسم ولد امانت (40 سال تقریباً) ساکنان 2 چک ضلع اوکاڑہ جبکہ 35 سالہ اللّٰہ رکھی زوجہ محمد شریف اور 8 سالہ محمد مبین ولد محمد رمضان ساکنان گگو منڈی شامل ہیں



