دیپال پور:وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین خاں وٹو کی حلقہ انتخاب میں ساتھیوں کے گھروں پر ملاقات

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین احمد خاں وٹو نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف دیہاتوں اور قصبوں میں جاکر اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی گاؤں کھرل کلاں میں سابق یوسی چیئرمین سردار محمد اسحاق کے ڈیرہ پرگئے قادر آباد میں ملک بشیر احمد چنا۔ملک رب نواز چنا اورملک مظہر بشیر چنا۔سید شاہد شاہ۔وسیم انور اکبر بھٹی سردار محمد عاشق۔علی رضا۔ملک نصیر احمد ۔لیاقت علی ڈاہر۔میاں محمد انور ڈاہر ۔ملک رفیق احمد نوشاہی ودیگر معززین علاقہ کے ڈیروں پر گئے اور رضائے الٰہی سے انتقال کر جانے والے اپنے ساتھیوں کے ایصال ثواب کیلئے ورثا اور لواحقین کیساتھ فاتحہ خوانی اور مرحومین کیلئے بلندی درجات کی دعا کی علاؤہ ازیں وفاقی وزیر نے حلقہ میں تعمیر وترقی کے حوالہ سے سیاسی لوگوں سے مشاورت کی



