عوامی تحریک کی جانب سے نیا آباد ٹنڈوباگو میں نیا یونٹ قائم

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)عوامی تحریک کی جانب سے نیا آباد ٹنڈوباگو میں نیا یونٹ قائم کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک ضلع بدین کے صدر مہران درس، جنرل سیکریٹری مختیار بکاری، ایڈووکیٹ فاضل زئور، ضلعی رہنما جیون کمار، ستو کولہی، ارشد زئور، مہینڈر میگھواڑ اور دیگر شریک ہوئے یونٹ کی باڈی بھی منتخب کی گئی جس میں اشوک کمار کو صدر، جئے میگھواڑ کو نائب صدر، راج کمار کو جنرل سیکریٹری، بھانجی کو جوائنٹ سیکریٹری، والجی کو پریس سیکریٹری اور موہن کو خزانچی منتخب کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کے تمام انتظامی اداروں کو کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے تباہ اور ناکارہ بنا دیا ہے، جس کے باعث صوبے میں لاقانونیت پھیل چکی ہے۔ سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا کر عوام کو وڈیروں اور سرداروں کے تابع کر دیا گیا ہے۔ مصنوعی مہنگائی اور ظلم و ستم کے ذریعے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اس وقت ایک نہایت مشکل دور سے گزر رہا ہے، اس لیے عوام کو منظم ہو کر حقیقی سیاست میں شامل ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی آ خر میں پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں نے مہمانوں کو اجرک کے تحفے پیش کیے۔



