سجاول،ٹریفک حادثے میں جاں بحق تینوں افراد سپرد خاک

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول ٹھٹھ روڈ پر ٹریفک حادثے میں2بھائیوں سمیت3افراد جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ٹھٹھہ کے قریب روڈ پر کار حادثہ، جانبحق اور زخمیوں کا تعلق سجاول کے شھر دڑو کے گاؤں طاہر سومرو کے رہائشی تھے ۔جاں بحق افراد میں عنایت اللہ سومرو، ممتاز سومرو اور فیضان سومرو کے نام سے ہوئی ہے ۔لاشیں مکلی اسپتال سے کارروائی بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔تینوں نوجوانوں کی میتیں پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ایک ہی وقت میں 3 جنازے اٹھنے پر فضا سوگوار نماز جنازہ سیکڑوں کے تعداد میں علائقہ مکینوں کی شرکت۔نماز جنازہ بعد آبائی قبرستان غلام شاہ غازی میں تدفین کی گئی۔زخمی نیاز سومرو اور سہیل میمن کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button