گھوٹکی:معذور بچے اوربچیوں کو ہنر مند بنانے کی کوششیں شروع

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی میں قائم نور سحر اسکول جو کے گذشتہ کئی سالوں سے مقامی کمپنی تیل و گیس کے تعاون سے مقامی مستحق لوگوں کے معذور بچوں کے تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے جن کو تعلیم کے میدان اکیلا نہیں چھوڑا گیا اور اب ان بچوں کے بھتر مستقبل کے لیے نجی فاؤنڈیشن کی معاونت سے معذور بچوں بچیوں کو ہنر مند بنانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، جس کے لیے نور سحر اسکول میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے شرکت کرکے کیک کاٹ کار باقاعدگی سے افتتاح کردیا، اور اس میں مقامی کمپنی ماڑی انرجی کے اعلی افسران و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، نور سحر اسکول میں صبح اور دوپہر کے اوقات میں بچوں کے لیے کلاس کا آغاز کیا گیا ہے اور علاقہ مکینوں نے مقامی کمپنی کے اس اقدام کو خوب سرہاتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے نہ صرف غریب اور مستحق افراد کو بھی جینے کا حق ملے گا بلکے معاشرے میں بھتر روزگار کے ساتھ اچھی زندگی گذارنے کا موقع بھی ملے گا اس موقع پر کمپنی کے اعلی افسران کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد مقامی افراد کو بھتر روزگار دینے کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دیکر بیروزگاری سے بچانا ہے اور ان معذور بچے اور بچیوں کو بھی پیچھے نہیں چھوڑیں گے اور انکو بھی اچھی تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنائیں گے تاکہ یے بھی اپنی زندگی کو بھتر بنانے کے ساتھ اپنے ملک کی معیشت کو بھتر بنانے میں اپنا بھتر کردار ادا کرسکیں گے

مزید خبریں

Back to top button