ٹیل کے آبادگاروں کو برابری کی بنیاد پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سسی پلیجو

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا ہے کے شاخ کھارڑو سمیت مختلف شاخوں پر غیر قانونی دکے ختم کرا کر پوچھڑ کے آبادگاروں کو برابری کی بنیاد پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ پانی کی شدید قلت ختم کر کے ان کی زندگی میں آسانی لائی جا سکے۔ جس کے لیے آبپاشی عملداروں کو چاہیے کہ ہنگامی بنیادوں پر پوچھڑ کے آبادگاروں تک پانی پہنچائیں جو ان کا فرض ہے۔ سسی پلیجو نے اس موقع پر وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے تفصیلی بات کی جس پر وزیر نے معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر فاروق پلیجو، ڈاکٹر ایاز سومرو، وحید عارفانی، فیض محمد، یعقوب پلیجو اور دیگر ساتھ تھے۔



