اکشے کمار کی سلمان خان کی اداکاری کی تعریف

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ میں ’کھلاڑی‘ کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار نے سلمان خان کی اداکاری کی تعریف کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار سے حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے دور میں کوئی اداکار جو نیا آیا ہو جسے دیکھ کر آپ نے کہا ہو کہ کیا خوبصورت ہے اور ٹیلنٹڈ ہے؟
جواب میں اکشے نے کہا کہ سلمان بہت خوبصورت ہے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو روتے ہوئے اچھے لگتے ہیں لیکن میری فلم میں جب سلمان رویا تو دل کو لگا کہ اسے بہت درد ہوا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے ایک فلم کی تھی ’جانِ من‘ جس کا گانا تھا ’ہم کو معلوم ہے عشق معصوم ہے‘ اس میں وہ رویا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اصلی میں رویا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ مجھے حقیقی ایکشن پسند ہے اینیمل اور دھرندر میں وی ایف ایکس کا استعمال کرکے جو ایکشن دکھایا گیا ہے میں اس طرح کا ایکشن نہیں کرنا چاہتا۔
اداکار نے کہا کہ میں ایک سے ڈیڑھ سال کے بعد 60 سال کا ہوجاؤں گا تو اس عمر میں ایکشن نہیں کرنا چاہتا، ہماری ہڈیوں کا ہمیں ہی پتا ہوتا ہے۔
اس سے قبل فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان کا کہنا تھا کہ جانِ من بہترین فلم تھی اور یہ میرے بہترین کاموں میں سے ایک تھا، اس کے سارے گانے بہترین تھے جو سلمان پر فلمائے گئے۔
انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم گانے ’سو درد‘ کی شوٹنگ کررہے تھے وہ جو بروکلین برج پر رویا تھا وہ اصل میں رویا اس کی زندگی میں تبھی کیا چل رہا تھا معلوم نہیں ہے۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ میں نے سلمان خان کو درد میں مبتلا ہوکر اس طرح روتا ہوا دیکھا ہے۔



