بدین میں چوریوں اور مہنگائی کیخلاف عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین میں چوریوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے قاضیہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ کامران لاکھو، ایڈووکیٹ رمضان رند، علی احمد میمن، ایڈووکیٹ رمضان پنہور، میر غلام قادر ٹالپر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عوامی تحریک کے رہنما مکیش گواریا کے گھر سے نامعلوم چور 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل چوری کی بھی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، لیکن متاثرہ افراد کو انصاف نہیں ملا
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث عام آدمی کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے افراد اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ چوریوں پر قابو پائیں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کم کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔



