اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر راحیل بیگ کا گندم خریداری مراکز کا معائنہ، کسانوں کیلئے سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا گندم خریداری مراکز میں انتظامات کا جائزہ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے لیے مناسب بیٹھنے کے انتظامات، صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اہم ذمہ داری ہے۔ مرزا راحیل بیگ نے مزید ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کا عمل شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف اور سہل بنایا جائے گا اور کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا



