لبنان اسرائیل جنگ بندی، بیروت میں جشن،تہران میں بھی نعرے گونج اُٹھے

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان اور اسرائیل کے درمیان10روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔جنگ بندی کے نفاذ کیساتھ ہی بیروت میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، جہاں جشن منایا گیا اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ شہریوں نے اس موقع پر امن کی بحالی کی امید کا اظہار کیا۔دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی اس پیش رفت پر ردعمل سامنے آیا، جہاں فضا حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان اور خطے کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس جنگ میں کامیابی حزب اللہ کی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت اور ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے۔



