اوکاڑہ میں زیادتی کیس کےمجرم کو 10 سال قید کی سزا

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )طالبہ کیساتھ زیادتی میں ملوث مجرم کو سخت سزا  سنا دی گئی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم سلمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے  ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ رانا خلیل احمد خان نے مجرم کو 50 ہزار روپے جرمانہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

اگر مجرم جرمانہ ادا کرنے سے قاصر رہا تو اسے 3 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی مجرم سلمان نے 18 سالہ طالبہ کو 2022 میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ زیادتی جیسے سنگین جرم کے مرتکب کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے  تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دی

مزید خبریں

Back to top button