دیپال پور میں جانوروں کے باڑے میں آتشزدگی، 5 بھینسیں زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)نواحی گاؤں جندران کلاں میں کسان نور حسن کے جانوروں والے باڑے میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے نتیجہ میں پانچ قیمتی بھینسیں جل کر شدید زخمی ہو گئیں متاثرہ کسان کا کہنا ہے کہ میرا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا یہی جانور میری جمع پونجی تھے اطلاع ملنے پر ویٹرنری ڈاکٹر موقع پر پہنچ کر زخمی بھینسوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل ہے



