سندھ میں گندم کی مبینہ خردبرد کے الزامات پر 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپیکٹرز عہدوں سے ہٹا دئیے گئے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) گندم کی مبینہ خردبرد کے الزامات پر محکمہ خوراک سندھ نے ایک بڑے اقدام کے تحت لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ سمیت صوبے کے 8 اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپیکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، سیکریٹری خوراک غلام عباس نائچ کی جانب سے جاری مشترکہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، متاثرہ افسران میں شکارپور کے حاکم علی مہر، گھوٹکی کے خادم علی شر، سکھر کے راہول کمار، خیرپور کے عرفان علی جوکھیو، مٹھی کے نزاکت ہیسابانی، دادو کے منصور میرانی، لاڑکانہ و قمبر شہدادکوٹ کے جگدیش کمار اور سانگھڑ کے غلام فاروق کلری شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ان افسران پر گندم کی لاکھوں بوریاں غائب کرنے کے الزامات عائد ہیں.



