"پڑھندی سندھ تو بڑھندی سندھ”گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بدین سے ریلی نکالی گئی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)”پڑھندی سندھ تو بڑھندی سندھ” کے عنوان کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بدین سے ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی ایجوکیشن افسران اور آر ایس یو، این سی ایچ ڈی نے مشترکہ طور پر کی۔ ریلی میں شریک طلبہ کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھے جن پر تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پر ضلعی ایجوکیشن فوکل پرسن محمد خان سموں، میڈم گل سنوبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہادر علی بھرگڑی، این سی ایچ ڈی کے فیلڈ آفیسرز اور ٹی ای اوز بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی ریلی شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک پہنچی، جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ہر بچے کو اسکول تک پہنچانا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ کئی علاقوں میں اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جبکہ جہاں ضرورت ہے وہاں مزید بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ تقریب کے دوران والدین سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروائیں تاکہ سو فیصد داخلہ یقینی بنایا جا سکے۔



