گورنر پنجاب اور وزیر قانون کی ڈسٹرکٹ بار وزیرآباد آمد، نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد آمد،بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب صدر عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ اور دیگر رجیم کی تقریب حلف برداری میں شرکت، آئین و قانون کی بالادستی ملکی ترقی میں وکلاء کے کردار کی تعریف کی نومنتخب رجیم کے عہدیدران سے حلف لیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے صدر عمران عصمت چوہدری،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن وزیرآباد وقار احمد رندھاوا اور نومنتخب رجیم کی تقریب حلف برداری میں خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی پہچان مضبوط بنا رہا ہے، بلکہ وکلا برادری کے جمہوری کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان، ممبر قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ، ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ،عرفان افضل چٹھہ،مستنصر علی گوندل،اسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیر زادہ،امتیاز اظہر باگڑی،شیخ طارق امین خالد،جمشید سلطان گھمن،اعجاز احمد سماں،جواد ملک،مبشر حسین چیمہ،افتخار احمد چوہان،ارشاد احمد چیمہ،عدنان شکر گورائیہ،لیاقت ظہیربھٹی سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ لیڈر دلیر ہو تو پوری قوم فوج بن جاتی ہے بھارت کے خلاف 25 کروڑ پاکستانیوں نے افواج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ ایران و امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالہ سے میزبانی ایک اعزاز ہے دنیا امن کے حوالہ سے پاکستان کے کردار کی معترف ہے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہر چیز کو پس پشت ڈالنا پڑتا ہے ملک و قوم لے لیے اپنے ذاتی مفادات کی قربانی دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وکلا برادری ملک کی وہ واحد کمیونٹی ہے جہاں حقیقی جمہوریت آج بھی زندہ ہے اور دیگر اداروں کو اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے،جب بھی ملک میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوا، وکلا برادری نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئی، پاکستان اس وقت عالمی سطح پر عزت و وقار حاصل کر رہا ہے اور یہ مضبوط قیادت کی بدولت ممکن ہوا ہے، میاں شہباز شریف اور عسکری قیادت کی حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں باوقار انداز میں ابھرا ہے اور عالمی قوتوں کو بھی مذاکرات کی میز پر لانا ایک بڑی کامیابی ہے، عالمی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض بڑی طاقتوں کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں پایا جاتا، جبکہ پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کے ذریعے دنیا کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا ہے، مسلم دنیا کے حوالے سے کہا کہ کئی نام نہاد مسلم ممالک زوال کا شکار ہیں، جبکہ پاکستان ایک غیرت مند قوم کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے،ہم سب کو مل کر اختلافات بھلا کر کشکول توڑنا ہے اپنے ملک کے حالات بہتر کرنے ہیں کاروبار کے مواقع بڑھائیں گے تاکہ انویسٹرز کاروبار کے لیے یہاں آئیں تقریب حلف برداری سے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے نومنتخب عہدیدارن سے حلف لیا، گورنر و صوبائی وزیر قانون نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے 50 پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں

Back to top button