چین میں بڑی تبدیلی! سینئر سفارتکار سن ویڈونگ نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

چین کی وزارت انسانی وسائل کی ویب سائٹ پر جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی اعلیٰ ترین حکومتی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم برطرفی کی وجوہات اور وقت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری عوامی سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقاتیں تھیں، جبکہ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے سفیر کے ساتھ بھی دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین میں بدعنوانی کے خلاف سخت مہم جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ سال لاکھوں مقدمات کی تحقیقات کی گئیں اور بڑی تعداد میں افسران کے خلاف کارروائی ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام چین کی داخلی احتساب اور سخت گورننس پالیسی کا حصہ ہو سکتا ہے، تاہم سرکاری طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button