ٹرمپ کل رات سوئے نہیں، ساری رات سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے رہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ کل رات سوئے نہیں، ساری رات سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے رہے، رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک ٹرمپ نے اوسطاً ہر گھنٹے مختلف پوسٹس شیئر کیں۔رات9بجے کی پوسٹ میں ٹرمپ نے پوپ لیو کو خارجہ پالیسی کیلئے نقصاندہ قرار دےکر تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک گھنٹہ بھی نہ گزرا کہ ٹرمپ نے اپنی اے آئی سے بنی "یسوع مسیح” جیسی تصویر کی پوسٹ شیئر کردی، اس پوسٹ کو امریکا میں تنقید کا سامنا ہے۔اس کے بعد چاند پر "ٹرمپ ٹاور” کی تصویر کچھ لکھے بغیر شیئر کی۔ رات ساڑھے 12 بجے ایرانی بندرگاہ جانے اور آنے والے جہازوں کا راستہ بلاک کرنے کا بیان دیا۔رات ڈھائی بجے جو بائیڈن اور ہنٹر بائیڈن کے بارے میں مضمون شیئر کیا۔2منٹ بعد یہی مضمون پھر شیئر کردیا۔پھر بال روم کے بارے میں پوسٹ شیئر کی۔صبح4بجکر10منٹ پر آبنائے ہُرمُز بلاک کرنے کی ایرانی خبر پر پوسٹ شیئر کی،ان پوسٹس کے علاوہ بھی ٹرمپ نے بیچ میں کئی مضامین اور دیگر اطلاعات شیئر کیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button