ایران امریکا کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ

عمان،لندن(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا کشیدگی پر برطانوی وزیراعظم اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور عمان کے سلطان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایران امریکی کشیدگی سے متعلق بات کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور عمان کے سلطان نے گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے گریز کا مطالبہ کیا۔اسٹارمر اور عمانی سلطان نے کہا کہ دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہیے۔ جنگ بندی کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت دار آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔



