صہیونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردیں

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)صہیونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردیں.صہیونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردیں۔الجزیرہ کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے تاریخی شہر صور میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے۔ بمباری سے11لبنانی شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بھی بمباری کی گئی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ صیہونی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔حزب اللہ نے بھی صیہونی فوج کوبھرپور جواب دیا۔ شمالی اسرائیل پرکئی راکٹ داغ دیے ۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک165بچے اور85طبی رضا کارشہید ہوچکے ہیں۔



